پاکستانتازہ ترین

عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا سیکیورٹی پلان تیار

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے ہیں۔ چھوٹے اور بڑے 237 جلوسوں پر دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جلوسوں کو اے اور بی کیٹیگری میں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔شہر میں پانچ بڑے جلوس ہوں گے جن کے چاروں اطراف پر ڈولفن فورس اور پی آر یو کی گاڑیاں گشت کریں گی، جبکہ ایس پیز اپنے علاقوں میں جاری محافل، جلوس اور مساجد کی سیکیورٹی کا ازخود جائزہ بھی لیں گے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  راحت فتح علی خان کی نعتوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہو گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker