تازہ ترینعلاقائی

پاکستان میں چوروں کاگٹھ جوڑ توڑناہوگا۔محمدناصراقبال خان

لاہور (پریس ریلز)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمدسعیدکھوکھر،آرگنائزررابعہ رحمن، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،سلمان پرویز،ممتازحیدراعوان،ناصرچوہان ایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک، صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چوروں کاگٹھ جوڑ توڑناہوگا ورنہ ملک میں بدعنوانی عام ہوجائے گی۔ بحیثیت ریاست پاکستان کی ناکامی اوربدنامی میں بدعنوانی کاکلیدی کردارہے،بدعنوان قابل رحم نہیں۔ہمارے ملک میں چورمحتسب سے زیادہ طاقتور اوربااثر ہیں،اگراحتساب نہ ہواتوخونی انقلاب کسی سیلاب کی طرح چوروں کوبہالے جائے گا۔بدعنوان عناصر کوقانون کی گرفت اورسزاکاڈر نہیں اسلئے وہ ایوانوں اوراداروں میں دندناتے پھرتے ہیں۔کرپشن وہ ناسور ہے جو صرف اورصرف آپریشن سے ختم ہوگا۔اشتہارات سے کچھ نہیں ہوگا،کرپشن کاسدباب کرنے کیلئے سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے۔وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعیدکھوکھراوررابعہ رحمن نے مزید کہا کہ عدلیہ آزاد ہوگئی مگر ابھی انصاف کوآزادی نہیں ملی۔ آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے عوام میں مایوسی،بے چینی اوربے یقینی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے انتھک جدوجہد کرنیوالے شہریوں کوبروقت انصاف اوران کاحق کیوں نہیں ملتا۔ہمارے ملک سمیت دنیا میں انسانی کاحقوق کادن مناناکافی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ا نسانی حقوق کادن منانا جبکہ ان کی فراہمی یقینی بنانادومختلف باتیں ہیں۔ ورلڈہیومن رائٹس والے دن سرکاری بینرزاوراشتہارات میں عوام کوقطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں میں ان کے بنیادی حقوق بارے شعوربیدارکرنے کیلئے تعلیمی نصاب سے مددلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ؓبھائی پھیرو:حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں دو مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک۔تین شدید زخم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker