تازہ ترینعلاقائی

ورلڈ کالمسٹ کلب کالم نگاروں کا متحرک ادارہ ہے۔نسیم الحق زاہدی

لاہور(پریس ریلیز)ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی اورپنجاب کے صوبائی نائب صدور ممتازحیدراعوان اورمحمدشاہدمحمود نے کہا کہ ورلڈکالمسٹ کلب دنیا بھر سے اردو کالم نگاروں کانظریاتی، متحرک اور فعال ادارہ ہے۔ جس میں صحیح معنوں میں کالم نگاروں کی ویلفیئراوران کے حقوق کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔اس پلیٹ فارم پر سربلندی اسلام اورد فاع وطن کیلئے قلم اورسچائی کاعلم اٹھانے والے کالم نگاروں کو متحداورمنظم کیا جا رہا ہے۔روشنائی ست روشنی اور سچائی تک رسائی ورلڈکالمسٹ کلب کاویژن اورمشن ہے۔ پاکستان کے مختلف مسائل کی نشاندہی اوران کاپائیدارحل تجویز کرنا اہل قلم کافرض منصبی ہے۔وہ  ایک اہم تنظیمی    اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔نسیم الحق زاہدی، ممتازحیدراعوان اورمحمدشاہدمحمود نے مزید کہا کہ ورلڈکالمسٹ کلب سے وابستہ کالم نگار پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔پاکستان میں دوقومی نظریے کی آبیاری کیلئے ورلڈ کالمسٹ کا ہر عہدیداراورممبر اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دے رہا ہے۔ہم شعبہ کالم نگاری میں آنیوالے اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی اورنظریاتی اور فکری آبیاری کریں گے اوراساتذہ کی مدد سے ان کی قلمی تربیت کاخصوصی اہتمام کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیو ٹیلنٹ کوپرسطح پرپروموٹ کریں گے۔ ایثار رانا کا بطور چیئرمین انتخاب ورلڈ کالمسٹ کلب کے کاز کیلئے خوش آئند ہے۔ ایثار رانا کاشمار پاکستان کے صف اول کے ان صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے سچ کا علم اٹھایا اور انپے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا: مقامی چرچ میں کرسمس کی تقریبات کے مناظر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker