تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:سیدرضا علی گیلانی کا دیپالپور پہنچنے پر مدینہ چوک میں شاندار استقبال

دیپالپور(قاسم علی سے)سیدرضا علی گیلانی کا دیپالپور پہنچنے پر مدینہ چوک میں شاندار استقبال،دیپالپورکی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں لگاؤں گا،رضا علی گیلانی   تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سید رضا علی گیلانی نے صوبائی وزیر برائے ہائرایجوکیشن بننے کے بعد پہلی بار دیپالپور کا دورہ کیا تو صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اوکاڑہ سید زاہد شاہ گیلانی،سید نقی علی گیلانی،ممتاز علی پھلرون،سعید احمد خدری اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شیخ عبدالرؤف شہزاد کی قیادت میں سینکڑوں لیگی کارکنوں سمیت پورا شہر ان کے پرتپاک استقبال کیلئے امڈ آیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی یہ وزارت میری نہیں بلکہ ہمارے ہر کارکن کی ہے ضلع چیئرمین کی نامزدگی ہماری مشاورت سے ہی عمل میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ دیپالپور گرلز اینڈ بوائز کالجز میں پوسٹ گریجوایٹ کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے اس قدر شاندار استقبال پر دیپالپور کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں دیپالپور اور اس کے باسیوں سے محبت ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہرماہ یہاں پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button