پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تمام اے ٹی آرطیاروں کے شیک ڈاؤن ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔ طیارے کلیئر قرار دیے جانے تک گراؤنڈ رکھے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تمام دس اے ٹی آر طیاروں کا فلائٹ آپریشن معطل کرتے ہوئےانہیں عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اے ٹی آر طیارے مکمل تفصیلی معائنے کے بعد کلیئر قرار دیے جانے تک گراؤنڈ رکھے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق اے ٹی آر طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کا اثر پی آئی کے فلائٹ آپریشن پر بھی پڑے گا، جبکہ خصوصا چھوٹے ائر پورٹس کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 661 ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ واقعے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت سینتالیس افراد جان بحق ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ روز ملتان سے لاہور جانے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارہ میں اڑان بھرتے ہوئے انجن میں آگ لگ گئی تھی۔ طیارے میں عملے سمیت 48 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker