تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرجشن عیدمیلادلنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا

دیپالپور(قاسم علی سے)  ملک بھر کی طرح دیپالپور میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرجشن عیدمیلادلنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا اس سلسلے میں شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے علاوہ ازیں شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں بھی نکالی گئی تاہم اس سلسلے کا سب سے بڑا جلوس مسجد گیلانیہ سے بز م غلامانِ مصطفیﷺ کی جانب سے نکالا گیا جس میں دیگر کئی تنظیموں کے جلوس بھی شامل ہوگئے اس جلوس کی قیادت الحاج سید زاہد شاہ گیلانی،سید نقی علی گیلانی،حاجی محمد نواز قمر رزاقی ودیگر نے کی جلوس صدربازار،رزاقیہ مسجد والی گلی،مدینہ چوک اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بصیر پور گیٹ سے شہر میں داخل ہوکرواپس گیلانیہ مسجد میں پہنچ گیا تمام راستوں پر شہری جلوس کے شرکاء پر پھول کی پتیاں نچھاور کرتے رہے جبکہ جگہ جگہ لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا جلوس سے خطاب اور اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے اسلامی تعلیمات کا محور و مرکز آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ ہی ہیں جن کو اپنا کر ہم دنیا وآخرت میں کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں آخر میں خصوصی دعا کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  ملک کے ہر فرد کی خواہش امن ہے،مولانا فضل الرحمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker