بین الاقوامیتازہ ترین

چین کی ایک بار پھر بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت

بیجنگ(ڈیسک نیوز) چین نے بھارت کی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ان دونوں معاملات پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھارت کا نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت اور مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالوانے کا تعلق ہے تو چین کا ان دنوں معاملات پر وہی پرانا موقف ہے اور اس  میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس سے قبل بھی چین نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دوٹوک جواب دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker