پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا 700کلومیٹر تک مار کرنیوالے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیابب تجربہ کر لیا۔ وزیراعظم اور صدر پاکستان کی کامیاب تجربے پر مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے  بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بابر کروز میزائل ویپن سسٹم سات سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل نچلی پرواز کے ساتھ زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ کامیاب تجربے کے انعقاد کے موقع پر چیئرمین جائنٹ اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف سے کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker