تازہ ترینفن فنکار

عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق 75 کروڑ میں فروخت

ممبئی(نمائندہ شوبز)بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق 75 کروڑ میں فروخت کردیئے گئے جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔بالی ووڈ اداکاروں کی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق کے فروخت کی ڈیل فلم کی کمائی پر گہرا اثر رکھتی ہے اور کئی نامور اداکاروں نے کئی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق پہلے ہی فروخت کردیئے ہیں جس میں سلمان خان، ہریتھک روشن اور شاہ رخ خان شامل ہیں لیکن اب سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں عامر خان نے میدان مار لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے اور فلم  کے سیٹلائٹ حقوق  75 کروڑ میں ذی میڈیا گروپ نے حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد عامر خان نے اپنی ہی فلم ’’دھوم 3‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق کی مد میں 65 کروڑ کمائی کا ریکارڈبھی توڑ دیا ہے ۔واضح رہے کہ  بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  آج یوم شہدا کشمیر منایا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker