تازہ ترینکھیل

کینگروز کا پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 490 رنز کا مشکل ہدف

برسبین (نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز دو سو دو رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کر دی۔ کینگروز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے چار سو نوے رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔ دو سو ستاسی رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر بارہ اور میٹ رینشا چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے شاندار بلے بازی کی۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو گیارہ رنز بنائے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر سٹیو سمتھ نے دوسری اننگز میں بھی ففٹی سکور کی۔ عثمان خواجہ چوہتر رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کھانے کے وقفے پر دو سو دو رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کی۔راحت علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button