پاکستانتازہ ترین

اگر 58 ٹو بی ہوتا تو ممنون حسین بھی اس حکومت کو توڑ دیتا، یوسف رضا گیلانی

ملتان(نامہ نگار)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم پارلیمنٹ میں ہی نہ آئے تو پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی۔ اگر 58 ٹو بی ہوتا تو ممنون حسین بھی اس حکومت کو توڑ دیتا۔ملتان ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لڑکھڑا رہی ہے لیکن گرنہیں رہی، آج ملک میں جو لولی لنگڑی جمہوریت نظرآرہی ہے یہ شہید بے نظیر بھٹو کی مرحون منت ہے۔ ہمارے دور میں پارلیمنٹ بالاتر اور ادارے مضبوط تھے۔ وزیراعظم بننے کے بعد پہلا حکم ججز بحالی کا دیا کیونکہ بی بی شہید کہہ چکی تھیں کہ افتخار چوہدری کے گھر پر جھنڈا لہراؤں گی۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ وہ بطور وزیراعظم جتنی بار پارلیمنٹ میں گئے یہ ایک ریکارڈ ہے، بلاول بھٹو الیکشن جیت کر پارلیمنٹ میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button