تازہ ترینعلاقائی

قصور پولیس کریمنل اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہادری اور دلیری سے کام کررہی ہے،ڈی پی او

قصور(بیورورپورٹ) شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ اور عوامی خدمت قصورپولیس کی پہچان ہے کیونکہ اللہ کو راضی کرنے کیلئے مخلوق خداکی خدمت کرنا ہی بہترین ذریعہ ہے ، قصور پولیس کریمنل اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہادری اور دلیری سے کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے اپنے آفس میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ پولیس آفیسر اورجو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں ان کو ہمیں اپنی صفوں سے باہر نکا ل دیا کیونگہ یہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا با عث ہیں ۔ پولیس کی وردی درحقیقت اللہ کی طرف سے دی گئی امانت ہے اور اس امانت کے متعلق جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ تمام ذمہ داری پوری نیت اور ایمانداری کیساتھ ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ صحیح معنوں میں لوگوں کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد ، کریمنل اور ڈاکوؤں کے خلاف روازنہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ ضلع قصور کو جرائم سے مکمل پاک کر کے ہی دم لیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button