پاکستانتازہ ترین

پرویز مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

mushrafاسلام آباد(بیوروچیف)ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئین پاکستان معطل کرنے کی پاداش میں قید سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں حکومت ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سنگین نوعیت کی بغاوت کے مقدمہ میں بچانے کی بجائے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کیس میں حکومت آئین اور قانون کی بالادستی کی حمایت کرے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جیسا کہ میاں نواز شریف وزیراعظم بننے سے پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف سنگین بغاوت کے مقدمہ کی حمایت کرے گی۔ کچھ ہی دن قبل نئے اٹارنی جنرل منیر ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کیلئے ان کی رائے معلوم کرنے کی کوشش کی۔ سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت 24 جون کوہوگی۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے نگراں حکومت کی طرف سے پیش ہو کر بیان دیا تھا کہ نگراں حکومت سابق فوجی آمر کے خلاف کارروائی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ نواز شریف حکومت اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button