تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:مونسپل کمیٹی پتوکی کے ن لیگ کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین کے خلاف اعتراضات خارج

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مونسپل کمیٹی پتوکی کے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیرمین عمران شاہد بٹ کے خلاف اعتراضات خارج۔عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق میونسپل کمیٹی پتوکی کے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چیرمین عمران شاہد بٹ کے خلاف مخالف پارٹی کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کو غلط بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے عدالت نے رٹ پٹیشن کو خارج کر دیا۔فیصلہ کی خبر پتوکی میں پھیلتے ہی مسلم لیگ ن کے سینکڑوں حامیوں نے جشن منایا۔نعرے بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں ، متحدہ انجمن تاجراں پتوکی کے صدر چوہدری محمد افضل ، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم، راجہ رستم ظہیر ایڈووکیٹ، ندیم رضاخاں ایڈووکیٹ اور دیگر نے عمران شاہد بٹ اور پرویز اقبال بٹ کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  روہڑی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker