پاکستانتازہ ترین

تین سال میں ایک لاکھ 65 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے، وزارت داخلہ

 اسلام آباد(بیوروچیف)وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جون 2013 سے اکتوبر 2016 تک ایک لاکھ 65 ہزار 652 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ سینیٹ میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ جون 2013 سے اکتوبر 2016 تک ایک لاکھ 65 ہزار 652 شناختی کاررڈز بلاک کیے گئے جب کہ 6 ہزار 667 شناختی کارڈز کلیئر بھی کیے گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 60 ہزار، پنجاب میں 41 ہزار177، سندھ میں 29 ہزار 868، بلوچستان میں 18 ہزار997، فاٹا میں 7 ہزار965، آزادکشمیر میں 1864، گلگت بلتستان میں 106 اور اسلام آباد میں 4 ہزار 712 شناختی کارڈزبلاک کیے گئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 3 سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بھی 937 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  محمد حفیظ باولنگ ایکشن کے غیر سرکاری معائنے کے لیے بھارت روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker