پاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ کے ہراوّل جنگی یونٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا ۔ میزائل نے سو فیصد درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔ لائیو فائرنگ کے دوران سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے بحری جہازشکن میزائل کی فائرنگ کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز اصلت سے داغاگیا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری دفاعی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے جبکہ کامیاب لائیو میزائل فائرنگ بحری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کے عزم ِ مُصمم کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔ اکھیاں اڈیک دیاں ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker