تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سید محمود حسین کی بطورچئیرمین اورذیشان صدیق وائس چئیرمین ٹیکسلامیونسپل کمیٹی نامزد

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)سید محمود حسین شاہ کی بطور چئیرمین اور زیشان صدیق بٹ کی وائس چئیرمین ٹیکسلامیونسپل کمیٹی نامزدگی علاقہ کے لوگوں کے لئے نیک شگون ہے،چوہدری نثار علی خان کی سیاسی بصیرت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ٹیکسلا کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بابو حسنین شاہ ، ایڈووکیٹ سید اکرار حیدر ،اسد شاہ سابق کونسلر ، سید واجد شاہ، رانا طاہر اور ملک بابر آف بھلڑ توپ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، بابو حسنین شاہ ، ایڈووکیٹ سید اکرار حیدر نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ افراد نہ صرف قائد چوہدری نثار علی خان کی توقعات پر پورا اتریں گے بلکہ علاقہ میں تعمیر و ترقی کے ننئے دور کا آغاز ہوگا،کیونکہ دونوں افراد عوامی مسائل کا خوب ادراک رکھتے ہیں ، انکی قیاد ت میں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے اور ٹیکسلا شہر مثالی بنے گا ،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کو فخر پوٹھوار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف علاقائی مسائل حل کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کیں بلکہ مملکت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے لازوال کردار ادا کیا ،سید محمود حسین شاہ اور زیشان صدیق بٹ عوامی توقعات کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاکر مسائل حل کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:گیس بل عوام تک نہ پہنچ سکے،19ستمبر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker