تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:دیپالپورمیں ہائیر ایجوکیشن کی کلاسوں کا آغاز ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا،زاہدشاہ گیلانی

دیپالپور(قاسم علی سے)دیپالپورمیں ہائیر ایجوکیشن کی کلاسوں کا آغاز ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا،زاہدشاہ گیلانی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر الحاج سید زاہد شاہ گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضاعلی گیلانی نے دیپالپور کے گرلز اوربوائز کالجز میں پوسٹ گریجوایشن کلاسوں کا جو وعدہ کیا تھا وہ انہوں نے پورا کردیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے انشااللہ دیپالپورمیں ہائیر ایجوکیشن کی کلاسوں کا آغاز ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا یادرہے صوبائی وزیربرائے ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے وزارت ملنے کے بعد جب پہلی بار دیپالپور کا دورہ کیا تو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ضلع اوکاڑہ سید زاہد شاہ گیلانی،مسلم لیگی رہنما ممتاز پھلرون ،سٹی صدر شیخ عبدالرؤف شہزاد اور دیگر نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز کالجز میں پوسٹ گریجوایٹ کلاسز کا آغاز کیا جائے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اس کے بعد ان کی کوشش سے یہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button