تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:تیزرفتارکارمخالف سمت سے آنے والی مزدہ سے ٹکرا گئی، کار ڈارائیور موقع پر جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)موٹر سوار کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی مزدہ سے ٹکرا گئی، کار ڈارائیور موقع پر جاں بحق، 11 افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق وڈانہ اور بھلو کے درمیان قصور سے لاہور کی طرف جانے والے کار سوار خلیل احمدموٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے گرین بیلٹ کراس کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں کار سوار خلیل احمد موقع پر جاں بحق جبکہ 11افراد شدید زخمی ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button