پاکستانتازہ ترین

نیب نے راجہ پرویز کے خلاف مزید 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گلف رینٹل پاور کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریشما پاورز جنریشن میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر ریفرنس کی منظوری دی گئی۔نیب نے مختلف کیسز میں مزید 6 انکوائریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی انکوائری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک نیویارک سٹی، بحرین اور ریاض کی برانچوں میں بے قاعدگیوں کی انکوائری کی جائے گی جس میں بینک افسران کے خلاف قرضوں، غیر قانونی ایڈوانس اور سکوک بانڈز کی فروخت پر انکوائری ہوگی۔نیب کی جانب سے سید پور ویلج اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضے کے معاملے پر سردار حیات محمد خان مندوخیل کے خلاف انکوائری کی جائے گی جن پر 455 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جب کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کے خلاف بھی انکوائری کی جائے گی جن پر آئی ٹی کے سامان میں خریداری میں خرد برد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب نے تین انکوائریوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں ممبر قومی اسمبلی میر منور تالپور، سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا سردار بابک حسین اور وزارت ریلوے کے افسران کے خلاف ناکافی ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا کا شبہ،3 سینیٹرز کو سینیٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker