تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:دوسری قومی ملٹی ڈسپلنری سٹو ڈنٹ ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے) جا معہ واہ میں20 سے21 دسمبر 2016 کوکئی شعبہ جات پر مشتمل دوسری قومی ملٹی ڈسپلنری سٹو ڈنٹ ریسرچ کانفرنس (ایم ڈی ایس آر سی) کا اہتمام کیاگیا۔جا معہ واہ کے دفتر ریسرچ ،انوویشن اور کمرشلا ئزیشن (اورک)نے پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)،پاکستان سائنس فا ؤنڈیشن(پی ایس ایف) اورپاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے اشتراک سے کا نفرنس کا اہتمام کیا۔ اس کانفرنس نے پورے ملک سے نوجوان محققین کو سب کے سامنے اپنا تحقیقی کام پیش کرنے اور اس کے حوالے سے معلو ما ت کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔پروفیسر ڈاکٹراختر نواز ملک ،پروفیسر ڈاکٹر محمد الماس انجم،پروفیسرڈاکٹر عمران نسیم ،پروفیسر ڈاکٹرنبی بخش جما نی اورڈاکٹرنجم الحسن اس موقع پر کلیدی مقررین میں شامل تھے۔پورے ملک سے محققین کی ایک بڑی تعداد نے اپنا تحقیقی کام پیش کیا۔علمی اداروں،صنعت اور تحقیقی تنظیموں کے ممبران کی بڑی تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان شاد ستارہ امتیاز (ملٹری)،نائب امیرِ جامعہ ،جامعہ واہ اس موقع پر مہمانِ خصو صی تھے۔ انھوں نے اورک کی جانب سے اس کانفرنس کے اہتمام کے لئے کی گئی کو ششوں کو سراہا۔انھوں نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز،ہائر ایجوکیشن کمیشن،پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اورپاکستان انجینئرنگ کونسل کی جا نب سے اس کانفرنس کو کا میاب بنانے کے لئے کی گئی سر پرستی اور حمایت کا اعتراف کیااور یہ امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مشترکہ معاہدے بغیر کسی رکاوٹ کے مستقبل میں اعلیٰ سطح پر متواترجاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی فتح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker