تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:اسلامی جمعیت طلبا نےطلباکےحقوق کی حفاظت کیلیے بیش بہاقربانیاں دیں۔ عبدالناصر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اسلامی جمعیت طلبا نے طلبا کے حقوق ،اورملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلیے بیش بہا قربانیاں دیکر ملکی تاریخ میں سنہرا باب رقم کیا۔آئندہ بھی نوجوان اپنی جوانیاں اسلام اور پاکستان پر نچھاور کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار چھیاسٹھویں69 یوم تاسیس پراسلامی جمعیت طلبا سرائے مغل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے طلبا رہنماؤں نے کیا۔نواحی گاؤں کچہ پکا میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے تحصیل پتوکی کے رہنما چوہدری عبدالناصر،اور احمد جمال نے کہا کہ ماضی میں اسلامی جمعیت طلبا نے طلبا کے حقوق ،اورملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت،مشرقی پاکستان،کشمیر،افغانستان اور بھارت کے خلاف جنگوں ،اور سماوی آفات کے موقع پر بیش بہا قربانیاں دیکر ملکی تاریخ میں سنہرا باب رقم کیا۔طلبا میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں سیرت سازی میں بھی اس تنظیم نے بڑا کردار ادا کیا اور اسلامی جمعیت طلبا کے سابق رہنماؤں نے ملکی سیاست میں اعلی کردار پیش کرکے ثابت کیا کہ سید مودودی کا یہ قافلہ سخت جاں ہر مرحلے پر نہ صرف پاکستان بلکی عالم اسلام میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ملا عبدالقادر جیسے ہمارے رہنما اب بھی تختہ دار پر بھی دو قومی نظریہ کی حفاظت کر کے ثابت کر رہے ہیں کہ قافلہ حق کے سپاہیوں کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔ان رہنماؤں نے دو قومی نظریہ کے نام نہاددعویدار حکمرانوں کے کردار پر اظہار افسوس کرتے کہا کہ یہ امریکی غلام حکمران غلط الزامات لگا کر اسلامی جمعیت طلبا کے باکردار لوگوں کی کردار کشی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا آئندہ مستقبل میں بھی نوجوان اپنی جوانیاں اسلام ، پاکستان اور عالم اسلام اور طلبا کے حقوق کیلئیے نچھاور کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button