تازہ ترینعلاقائی

گورنر پنجاب کے تین بیٹے پیپلز پارٹی میں شامل

ahmad mehmoodرحیم یار خان(نامہ نگار) گورنرپنجاب کے تین بیٹے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ مخدوم احمد محمودکہتے ہیں وہ عوام کومایوس نہیں کریں گے۔ حکومت پسماندگی دور کرنےکیلئےطاقت عوام کےہاتھ میں دےگی۔رحیم یارخان میں اپنے پہلے جلسے سے خطاب میں گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا پنجاب کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ حکومت پسماندگی دور کرنےکیلئے طاقت عوام کےہاتھ میں دے گی۔ انھوں نے اعلان کیا وہ کسی قسم کی سرکاری مراعات بھی نہیں لیں گے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا صدر کو کسی کی خواہش پر نہیں ہٹایا جاسکتا، الیکشن وقت پرہوں گے، کسی کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہاعلیحدہ صوبہ بنائے بغیرجنوبی پنجاب کے مسائل کیسے حل ہوں گے۔ پارلیمانی کمیشن علیحدہ صوبےکی سفارشات دے گا۔ جلسے کے موقع پر گورنر پنجاب کے تین بیٹوں سید مصطفیٰ محمود، سید مرتضیٰ محمود اور سید علی محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی کراچی آمد، نیول اکیڈمی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker