تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ایس ایچ اوکی پولیس گردی کے خلاف انجمن قصابان ایسوسی ایشن کی ہڑتال

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) ڈی سی او اوکاڑہ،اسسٹنٹ کمشنراور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کی پولیس گردی کے خلاف صدرانجمن قصابان ایسوسی ایشن کی اپیل پرضلع بھر میں بڑا گوشت کی فروخت نہ ہوسکاقصابوں نے مکمل ہڑتال کی گذشتہ دوروزقبل ڈی سی او اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن مہر یوسف سیال کی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شیخ بستی میں پولیس گردی اور خواتین کی بے حرمتی کرتے ہوئے پانچ بے گناہ افراد سمیت سات افرادکو گرفتار کیا تھا جس کے خلاف صدرانجمن قصابان ضلع اوکاڑہ وسابق نائب ناظم صفدرعباس نے اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع بھر میں گوشت فروخت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر انتظامیہ نے اس اعلان کے باوجود کوئی اصلاحی قدم نہیں اٹھایا نہ ہی انجمن قصابان کو کوئی مطالبہ تسلیم کیا جمعرات کے روزبڑے گوشت کی مکمل ہڑتال رہی جبکہ جمعۃ المبارک سے چھوٹے گوشت کی بھی فروخت نہیں ہوگی وہ بھی ہڑتال میں شامل ہونگے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: اہم شاہراؤوں پر جگہ جگہ غیر قانونی پیڑول ایجنسیاں بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker