پاکستانتازہ ترین

کراچی: سابق صدر کی آمد سے قبل قریبی ساتھی کے دفاتر پر چھاپے

کراچی (نمائندہ خصوصی)رینجرز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے قبل بڑی کارروائی کی کرتے ہوئے سابق صدر کے قریبی ساتھی کی کمپنی کے تین دفاتر پر چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے آئی آئی چندریگرروڈ، ہاکی اسٹیڈیم اور میٹروپول کے قریب سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے تین دفاتر پر چھاپے مارے، چھاپوں کے رینجرز کی جانب سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ ہاکی اسٹیڈیم کےقریب دفترمیں کارروائی میں ایڈمن منیجر، جبکہ آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع دفترمیں کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 18ماہ کی خودساختہ جلاوطن کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پہلاٹی ٹونٹی میچ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker