پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

کراچی (نمائندہ خصوصی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ایک سو چالیسویں یوم ولادت پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستان ایئرفورس سے کاکول اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب میں مہمان خصوصی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول تھے۔پی ایم اے کاکول کیڈٹس کی قیادت سینیر کیڈٹ آفیسر عمران نے کی۔ تقریب سے پہلے قومی ترانے کی دھن کے بعد قومی سلام پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی میجرجنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے پریڈ کا معائنہ کیا۔پریڈ کے بعد مزار پر تلاوت قرآن پاک ہوئی۔ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کی جانب سے مزار قائد پر پھول چڑھائے گئے۔ مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔ یومِ قائداعظم پر آج ملک بھر میں تقریبات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!