تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سوئی گیس کا عملہ عوام سے بدتمیزی کرنے لگا،افسران بالا خاموش تماشائی بن گئے

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)محکمہ سوئی گیس اوکاڑہ کے انچارج سمیت پورا عملہ عوام سے بد اخلاقی اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے میں ہر محکمہ کو مات دے گیا صارفین کے زبردست احتجاج کے باوجودکسی اعلیٰ حکومتی رکن و آفیسرکے کان پر جوں تک نہیں رینگی محکمہ سوئی گیس بے لگام ہوکر رشوت خوری میں نمایاں ہوچکا ہے بد اخلاق اور بد تمیزی سے پیش آنے والوں کو فوری تبدیل کیا جائے اس بات کامطالبہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اوکاڑہ کے چیئرمین سیاسی امور وممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مولانا ظفراللہ قمر لکھوی،تاجر برادری کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعدادنے اوکاڑہ پریس کلب میں ایک پرہجوم احتجاجی پریس کانفرنس کے دوران کیا ان متاثرین محکمہ سوئی گیس نے کہا کہ انچارج فرحان شیخ سمیت ہر سیٹ پر بیٹھااہل کار صارفین اور عام شہریوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور کھلم کھلا رشوت وصول کی جارہی ہے میٹر لگانے کیلئے ہزاروں روپے بطور نذرانہ وصول کرنا محکمہ سوئی گیس کے عملہ کا معمول بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ بے حسی کا یہ عالم ہے کہ عوام کے احتجاج کے باوجود کسی حکومتی رکن یا کسی اعلیٰ آفیسر کے کان پر جوں تک نہیں رینگی کہ اوکاڑہ میں تعینات عملہ سے بازپرس کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محکمہ سوئی گیس کا عملہ تبدیل کرکے عوام کو انکے ناروا سلوک بداخلاقی سے نجات دلائی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button