تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کیلیے شوگر ملوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے ۔،چوہدری شوکت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)کسان بورڈوسطی پنجاب کے صدر چوہدری شوکت ایڈووکیٹ ا نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کیلیے شوگر ملوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے ۔ شوگر ملوں اور انتظامیہ کے دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے۔ ضلع قصور کے کسان وسط جنوری میں شوگر ملوں کا ماتم کریں گے۔کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ پتوکی شوکر ملز،عبداللہ شوگر ملز،برادر شوگر ملز،حسیب وقاص شوگر ملز نے کسانوں کو لوٹنے کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں اور کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں کسانوں کو کٹوتی کرکے 160روپے فی من دیکر کین ایکٹ کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں۔کسان بورڈوسطی پنجاب کے صدر چوہدری شوکت ایڈووکیٹ نے مزیدکہا کہ شوگر ملوں کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی تحریک کو چلانے کیلیے کیلیے پنجاب بھر میں دورے کیے جا رہے ہیں شوگر ملوں کی زیادتیاں عروج پر ہیں ، حکومت کی اعلان کردہ قیمت 180روپے فی من کی بجائے شوگر ملیں 160روپے فی من دیکر کسانوں کو روزانہ کروڑوں کا ٹیکہ لگا رہی ہیں۔ پنجاب کے شوگر مل مالکان بھی ایک سازش کر کے گنے کی قیمت کم کرنے کیلیے پر تول رہے ہیں۔ حکومت اپنی ہی اعلان کردہ قیمت خرید پرعمل درآمد نہیں کروا رہی اور کروڑوں گنے کے کاشتکاروں کو بھیڑیا نما شوگر ملوں کے سامنے چیر پھاڑ کیلیے پھینک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کنونشن منعقد کرکے کسانوں کو متحرک کر کے جلد ہی شوگر ملوں اورلٹیرے حکمرانوں اورانتظامیہ کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ضلع قصور میں کسان کنونشن جنوری کے وسط میں منعقد ہوگا ۔انہوں نے پنجاب بھر کے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے اسمبلی ممبران کے گھروں اور ڈیروں پر جا کر سراپا احتجاج بن جائیں اور ان پر زور دیں کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں کو کسانوں پر ظلم کرنے سے روکیں ۔ بھائی پھیروکے معروف کسان سردار شیر بہادر ڈوگر نے کسان بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیاجنہیں کسانوں کے مشورہ سے تھانہ بھائی پھیرو کا صدر مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  حسینؓ تیرے لہو کی خوشبو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker