تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے،بابرحیات تارڑ

ساہیوال (بیورو رپورٹ)عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے ۔ملک وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرایم این اے ریاض الحق جج ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد مجید سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو مختلف سکیمز کیلئے ایک ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے ،جن میں سے پچاس کروڑ ہر ایم این اے جبکہ بقیہ پچا س کرور ایم پی اے کیلئے مختص ہونگے جن کو وہ اپنے علاقوں میں بجلی ،گیس ،نئے سکولوں کی تعمیر و نایاب سہولیات کی فراہمی ،ہسپتالوں کی سہولیات کے علاوہ دیگر دیہی و شہری ترقیاتی سکیمز پر خرچ کریں گے ۔انہوں نے دیگر محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیمز کو بھر پور طریقے سے مکمل کرنے کیلئے ہر ادارہ اپنی ٹیم/گروپ بنائے اور ترجیحی بنیادوں پر ان پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔وہاں پر موجود عوامی نمائندوں نے اس بات کا یقین دلیا کہ وہ اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے تا کہ عوام کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔کمشنر ساہیوال نے کہا کہ عوامی نمائندے جلد از جلد اپنی سکیمز کی تفصیلات بمعہ تخمینہ جات انکو بھجوائیں تا کہ بلا تاخیر کام شروع کیا جائے ۔مزید براں انہوں نے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دیئے گئے بجٹ میں اپنی سکیمز مکمل کرنے کی کوشش کریں ۔کسی بھی سستی یا کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ذاتی طو رپر ہفتہ وار ان تمام سکیمز کو ریویو بھی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  مودی، حسینہ اور ہمارے کچھ اپنے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker