تازہ ترینعلاقائی

لاہور پریس کلب کے سالانہ اتنخابات،پروگریسو پینل کامیاب

لاہور(پاک نیوز)کلب کے انتخابات میں ایک دفعہ پھر پروگریسو پینل نے میدان مار لیا،میاں شہباز صدر جبکہ عبدالمجید ساجد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2017ء میں پروگریسوپینل، جرنلسٹ پینل اور رائٹرز پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا۔الیکشن میں 1813ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا الیکشن میں پولنگ کا آغاز اتوار کے روز صبح نو بجے شروع ہوا جو کہ شام چھ بجے تک جاری رہا۔ختمی نتائج میں نو منتخب صدر شہباز میاں نے1097 ووٹ حاصل کئے جبکہ مد مقابل صدارتی امیدوار جاوید فاروقی کو 694 ووٹ ملے۔نائب صدر زاہد گوگی نے937ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل ناصرہ عتیق نے736 اورشمس الحق قذافی نے 72ووٹ حاصل کئےسیکرٹری کی نشست پرعبدالمجید ساجد نے کامیابی حاصل کی اور884ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل ذوالفقار علی مہتو نے853 اور عبدالروف نے 55 ووٹ حاصل کئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پرشیراز حسنات نے978 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل یوسف رضا عباسی نے 670 اورسید بابر شاہ نے 108 ووٹ حاصل کئے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر احسان شوکت ریکارڈ1038 ووٹ لیکر کامیاب ہوئےمد مقابل رانا شہزاد 502 ،شیر افضل بٹ 146 اور میاں داؤد نے 80 ووٹ لئے۔ گورننگ باڈی کی کل آٹھ نشستوں کے نتائج کے مطابق قاسم رضا 652، محمد شاہنواز رانا 629، اسماعیل جھکڑ 610، سلمان قریشی 610، رضوان خالد605،سالک نواز 602 ،نعمان وہاب 596 اورناصر غنی نے 587ووٹ حاصل کئے۔چئیرمین الیکشن کمیشن سلیم بخاری کی جانب سے ختمی نتائج کا اعلان کرتے ہی پروگریسو پینل کے جیالے بھنگڑے ڈالنا شروع ہوگئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کرتے رہے۔نو منتخب صدرمحمد شہباز میاں نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لاہور کے صحافیوں نے پروگریسو پینل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،کلب کی سیاست سے جعلسازوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔انہوں نے اعادہ کیا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کے لیے مثالی کام کرے گی۔نومنتخب جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ پروگریسو کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ صحافتی برادری آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔جیت کی خوشی میں پروگریسو پینل نے کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برو ز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پہلی حج پرواز تین سو عازمین کو لے کر کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker