تازہ ترینفن فنکار

اداکارشاہ رخ خان ڈاکٹربھی بن گئے

نئی دہلی (نمائندہ شوبز)بالی ووڈ کے کنگ خان اداکار کے ساتھ ڈاکٹر بھی بن گئے،حیدرآباد کی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی۔تفصیلات کےمطابق ایوارڈ حاصل کرنے کے حاضرین سے اپنے خطاب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اس وقت بہت خوش ہوں گی، کیوں کہ وہ حیدرآباد میں یہ اعزاز حاصل کررہے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں۔ بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب میں اڑتالیس ہزار طلبہ کو بھی ڈگریوں سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:بنیادی مرکز صحت 24جی ڈی کے نیوٹریشن نے سستا ترین جراثیم کش گیٹ تیارکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker