پاکستانتازہ ترین

ایسا لگ رہا ہے کہ ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے ‘ پیپلز پارٹی اب فعال ہونے جا رہی ہے ‘ جوڈو کراٹے کی تیاری کی ہے لڑائی کی تیاری نہیں کی۔ منگل کو گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خطابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خورشید شاہ اب پچھلے بنچوں پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ملک سے چلے جائیں گے اور بلاول یہیں رہیں گے۔ آصف زرداری ان کو گائیڈ لائن دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈو کراٹے کی تیاری کی ہے لڑائی کی تیاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button