تازہ ترینعلاقائی

امانت میں خیانت پرچار افراد کیخلاف مقدمہ درج ،پولیس رپورٹ

daskaڈسکہ(نامہ نگار) امانت میں خیانت پرچار افراد کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ گلشن کالونی کے ذیشان نعمت گھمن نے ملزمان مدثر حسین ‘مظفر حسین ‘علی قریشی اور جلیل کوقریشی کو 37لاکھ روپے بطور امانت دئیے کافی عرصہ گزرنے پر جب اس نے ملزمان سے اپنی دی ہوئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیاتو ملزمان نے کہاکہ رقم کے بدلے ہم تمہارے بھائی کو بیرون ملک کینڈا بھجوا دیتے ہیں جس پر مدعی مقدمہ راضی ہوگیا اس نے اپنے بھائی کو بیرون ملک کینڈا بھجوانے کیلئے ملزمان کے کہنے پر ماڈل ٹاؤن میں ایجنٹ صبح صادق کو کاغذات دئیے جس پر ملزمان اور ایجنٹ نے اس کے بھائی کو بیرون ملک نہ بھیجا اور اس کی رقم ہڑپ کرگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button