تازہ ترینکھیل

میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر 278 رنز بنا لیے

میلبورن (نمائندہ سپورٹس)میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسو اٹہتر رنز بنالئے کینگروز کو پاکستان کی بر تری ختم کرنے کے لئے 165 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔آج جب تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے تین سو بارہ رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کی جبکہ سہیل خان کے برق رفتار 65 رنز کی بدولت پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 443 رنزپر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے تین،تین مچل اسٹارک اور ناتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میبلرن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا چھیالیس کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب میٹ رنسا یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اس کے بعد آنے والے بلےباز ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر جارحانہ کھیل اپنایا اور گراؤنڈ میں ایک روزہ میچ کا سماں کردیا دونوں بلے بازوں نے کھل کر میدان کے چاروں اطراف دل کش اسٹروک کھیلے اسی دوران وارنر نے اپنی سینچری مکمل کی دو سو چوالیس رنز پر ڈیوڈ وارنر 144 رنز کی دل کش اننگز کھیل کے پویلین لوٹ گئے انہیں وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے 165 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں عثمان خواجہ 95 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker