شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ساہیوال:افسانہ نگاروماہرتعلیم راؤ شفیق احمد جیسی مقتدر شخصیات علم و ادب کا روشن ستارہ ہے،ریاض الحق

ساہیوال:افسانہ نگاروماہرتعلیم راؤ شفیق احمد جیسی مقتدر شخصیات علم و ادب کا روشن ستارہ ہے،ریاض الحق

ساہیوال ( بیورو رپورٹ)معروف افسانہ نگار و ماہر تعلیم راؤ شفیق احمد جیسی مقتدر شخصیات علم و ادب کا روشن ستارہ ہے ان کے تخلیقات سماجی رویوں کی بھر پور عکاسی کرتی ہیں اور اصلاح و احوال کے لئے باعث تقلید ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ریاض الحق بھٹی نے آج راؤ شفیق احمد کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ۔واضح رہے کہ راؤ شفیق احمد گزشتہ دنوں ایک حادثے کا شکار ہو کر کافی دنوں سے علیل و زیر علاج تھے ۔اس ملاقات میں سخنور ،جناب نعیم نقوی اور علی رضا خاں کے علاوہ دیگر احباب بھی موجود تھے ۔علم و ادب سے وابستہ اہم لوگوں نے موصوف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج فائنل میں مقدمقابل ہونگے