تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:ایم پی اے ندیم سیٹھی، ڈی ایس پی مرزا عارف رشید، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کا مجاہد سکواڈ کا افتتاح

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایم پی اے ندیم سیٹھی، ڈی ایس پی مرزا عارف رشید، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی طرف سے مجاہد سکواڈ کا افتتاح، مجاہد سکواڈ سے جرائم میں کمی ہو گی، ندیم سیٹھی، مرزا عارف رشید، طارق بشیر چیمہ کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد میں مجاہد سکواڈ کا فتتاح کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید ،ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کہا کہ چار موٹر سائیکلوں پر آٹھ ملازمین چوبیس گھنٹے گشت کریں گے، تنگ گلیوں میں جہاں گاڑی نہیں جا سکتی، وہاں موٹر سائیکلوں پر جائیں گے،جس سے سٹرئٹ کرائم میں کمی کریں گے، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ڈی ایس پی مرزا عارف رشید، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ وپنجاب پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے ، پولیس ملازمین اپنے گھر والوں سے دور چوبیس گھنٹے عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں،قصور میں مصطفی آباد میں کرائم کی شرع نہ ہونے کے برابر ہے،قصور میں 95فیصد کرائم میں کمی آ چکی ہے، ہم پنجاب پولیس کا بھر پور ساتھ دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!