تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں مظلوموں کو انصاف دہلیز پر ملے۔ل،راؤاختر علی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں مظلوموں کو انصاف دہلیز پر ملے۔لیاقت بلوچ کے قصور کے دورے کے بعد جماعت اسلامی کے کارکن نئے جزبے کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راو اختر علی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ضلع قصور کے دورے کے سلسلے میں لمبے جاگیر میں سردار نور احمد ڈوگر کے ڈیرے پرمنعقدہ ذمہ داران کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کی بیشتر آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔تشویش ناک امر یہ ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری اور غیر یقینی مستقبل کی وجہ سے معاشرے میں خود کشیوں کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ملک میں غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے پاس ڈگریاں تو موجود ہیں لیکن ان کے لیے حکومت کے پاس روزگار نہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام قائم کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے جس میں یتیموں ،بیواؤں، ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کی کفالت کی ذمہ داری حکومت پورا کرئے گی،عوام کے لیے تعلیم کا حصول آسان ہو گا اور مظلوموں کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے گا جہاں معیشت اور بنکاری کا نظام سود سے پاک ہو گا اور یہ سب کچھ اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان سے ہی ممکن ہو گا جس کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ 30-12-2016 بروز جمعہ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ قصور تشریف لائیں گے اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے ضلع میں تنظیمی کام کاجائزہ لیں گے۔ بعد میں وہ ضلع بھرکے با اثر سیاسی افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔راو اختر نے کہا کہ مرکزی قیادت کے دورے کے بعد جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور کارکن ایک نئے جذبے کے تحت عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے ۔ا نشاء اللہ جماعت اسلامی ضلع قصور کو دیانتدار،باکردار اور اہل قیادت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت پاکستان کومستحکم اورخوشحال ملک دیکھناچاہتاہے، ایس ایم کرشنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker