پاکستانتازہ ترین

کراچی میں شوکت خانم کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) لاہور اور پشاور کے بعد تیسرے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد کراچی سے 55 کلومیٹر دورسپرہائی وے پر کینسر کے مرض میں مبتلا دس سالہ ولید نے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر کوٹری سے تعلق رکھنے والے دس سالہ ولید نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد کراچی میں رکھ دیا۔ ولید گزشتہ تین سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔پاکستان کے تیسرے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھنے والے اس بچے کی خوشی دیدنی تھے۔ ولید کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہوکر ڈاکٹر بنے گا۔ کینسر اسپتال کے افتتاح کے موقع پر ولید کے والدین بھی بہت خوش دکھائی دیئے۔کراچی اور سندھ کے ملحقہ علاقوں میں غریب مریضوں کو کینسر کی تشخیص اور علاج کی فراہمی کے لئے بنایا جانے والا شوکت خانم اسپتال بیس ایکڑ زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اسپتال کی تعمیر پر تقریبا ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئے گی۔ اسپتال 29 دسمبر 2019میں مکمل ہوکر اپنا کام شروع کر دے گا۔شوکت خانم اسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ اسپتال 2019 میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا 1990 میں پنجاب حکومت کینسراسپتال بنانےمیں ناکام ہو گئی تھی۔ فیل تو ہونا تھا تب وزیراعلیٰ نوازشریف جو تھے۔ عمران خان نے کہا کینسر اسپتال کیلئے فنڈز عام آدمی نے دیے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سولہ سالہ جواں سالہ لڑکی کو پانچ مسلح افراد اغوا کر کے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker