شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تحریک انصاف کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف نے نواب شاہ اور لاڑکانہ سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف نے بھی لاڑکانہ اور نواب شاہ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں کے مدمقابل امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ نواب میں شاہ میں آصف زرداری اور لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کے مدمقابل امیدوار نامزد کیا جائے گا اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ دونوں حلقوں میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے لیے رابطہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اٹھا رہویں ترمیم کے بعد سندھ میں گورنر راج لگنا مشکل، اگر گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا،خورشید شاہ