تازہ ترینکھیل

دورہ آسٹریلیا:  ون ڈے سیریز کے لئے  پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان

کراچی (نمائندہ سپورٹس)دورہ آسٹریلیامیں ون ڈے سیریز کے لئے  پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے عمر اکمل اور محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔تفصیلات کےمطابق شاہینوں کا نیا امتحان  شروع  ون ڈے سیریز کے لئےچیف سلیکٹر انضمام الحق نے  کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد پندرہ  رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا عمر اکمل  اور محمد عرفان کی ٹیم میں واپسیٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ نائب کپتان سرفراز احمد ہونگے دوسرے کھلاڑیوں میں شرجیل خان بابر اعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل ،  محمد رضوان، عماد وسیم ، محمد نواز ، محمد عامر، وہاب ریاض ، حسن علی، راحت علی اورمحمد عرفان شامل ہیں۔  سیریز میں پانچ ون ڈے کھیلے جائیں گے پہلا ون ڈے 13 جنوری کو برسبین میں دوسرا 15 جنوری کو میلبورن میں تیسر19  جنوری کو پرتھ جبکے چوتھا ون ڈے 22 کو سڈنی میں اور پانچواں اور آخری ون ڈے 26 کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہو ئے  ٹیم میں سیئنر اور جونیئر کھلاڑیوں کوشامل کیا گیا ہے  امید ہے کہ ٹیم اچھی پر فارمنس دے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker