پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا،کل کے ہونے والےپیپر ملتوی

mqmکراچی(نمائندہ پاک نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے رکن صوبائی سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل  کے خلاف  تین روزہ سوگ کا اعلان کردیاہے۔ ایم کیوایم نے کل بروز ہفتہ  کراچی سمیت سندھ بھر میں  کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ متحدہ نے سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق ریفرنڈم کےنتائج کےاعلان کے حوالے سے  منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس بھی معطل کردی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ساجد میر کے قتل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ  چھوڑیں۔ ساجد میر کی ہلاکت کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی  فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا۔شہر کے بیشتر علاقوں ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، بفرزون، گولیمار، صدر، اورنگی ٹاﺅن، شاہ فیصل، کورنگی اورگارڈن سمیت متعدد علاقوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپ بند  ہوگئے ہیں جبکہ عوام میں شدید خوف وہراس پایاجاتا ہے۔ شاہراہ فیصل پرایئر پورٹ اسٹارگیٹ کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد  دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ملیر میں دو گاڑیاں بھی نامعلوم افراد نے جلاڈالیں۔ جامعہ کراچی اور کراچی ٹیکنیکل بورڈ نے آج شام اور کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button