تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل ساہیوال چوہدری زاہد اقبال نے حلف اٹھا لیا

ساہیوال (بیورو رپورٹ)نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل ساہیوال چوہدری زاہد اقبال ،وائس چیئر مین رانا فاروق اور رانا سجاد حسین نے بطور وائس چیئر مین جبکہ میونسپل کارپوریشن کے لئے نو منتخب میئر سردار اسد علی خان بلوچ اور ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی نے آج اپنے ،اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔اول الذکر سے حلف ریٹرننگ آفیسر احمد خاور شہزاد نے لیا جبکہ دوم الذکر سے ریٹرننگ آفیسرصبا اصغر نے حلف لیا ۔چیئر مین ضلع کونسل کی تقریب حلف برداری جناح ہال جبکہ میئر کی حلف برداری کی تقریب ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئی ۔صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی ملک ندیم کامران نے ہر دو تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قائدین محمد نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے ساہیوال کی مثالی سیاسی حیثیت کو ہمیشہ سراہا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے غیر معمولی فنڈز فراہم کئے ۔انہو ں نے کہا کہ ماضی قریب میں میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے لئے ساہیوال کی مشینری کے لئے آٹھ کروڑاپنے ذاتی فنڈز سے دیئے اور اگلے دو ہفتوں کے دوران ساہیوال کو مزیدگیارہ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈزکے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر دس واٹر فلٹریشن پلانٹ فراہم کئے جار ہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے مختلف عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ وہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔حلف برداری کی تقریب میں ایم این اے چوہدری محمد اشرف،میاں منیر اظہر،ایم پی اے ارشد ملک ،ڈی سی او شوکت علی کھچی ،ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر طارق رستم چوہان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام ،مسلم لیگی رہنما راؤ نذرفرید ،اے ڈی سی رضوان نذیر ،اے سی صبا اصغراورڈی او سی شفیق ڈوگربھی موجود تھے ۔نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے استعمال سے ساہیوال ضلع کی ترقی کا سفر مزید تیز کریں گے جبکہ میئر میونسپل کارپوریشن سردار اسد علی خان بلوچ نے کہا کہ مذکورہ میونسپل کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ اور شہر کو خوبصورت بنانے میں تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر حکومتی ترجیحات اور عوامی امنگوں کے عین مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان ہائیکورٹ:مستقل کئے گئے3ججز نے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker