تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:میونسپل کمیٹی دیپالپور کے چیئرمین و وائس چیئرمین نے حلف اٹھالیا

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی دیپالپور کے چیئرمین و وائس چیئرمین نے حلف اٹھالیا،عوام سے کئے گئے وعدے ہر حال میں پورے کریں گے،فخرمسعود و راجہ غضنفر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں میونسپل کمیٹی دیپالپورسے بلامقابلہ منتخب ہونیوالے چیئرمین میاں فخرمسعود بودلہ اور وائس چیئرمین راجہ غضنفرجتالہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ان سے حلف ریٹرننگ آفیسر سمیع اللہ نے لیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنردیپالپور امتیاز احمد خان کھچی نے کہا کہ نیا بلدیاتی سیٹ اپ عوام کیلئے مزید سہولیات لائے گا اور انشااللہ ہمارا تعاون ہمیشہ ان کیساتھ رہے گا۔ حلف کے بعد اتحاد پریس کلب کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں فخر مسعود بودلہ اور راجہ غضنفر نے کہا کہ اللہ نے ہمیں جس ذمہ داری سے نوازا ہے اور عوام نے ہم سے جو توقعات وابستہ کرکے ہمیں منتخب کیا ہے انشااللہ ہم ان کو ہر ممکن حد تک پورا کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردکھایا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی کارکردگی سے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں ان کا کہناتھاکہ راؤمحمد اجمل خان نے جس طرح دیپالپور کے عوام کی خدمت کی ہے انشااللہ ہم اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔اس موقع پر معروف کمپیئر امتیاز احمد کوکب،میونسپل کمیٹی کے کونسلرز،وکلاء اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ''چیف سیکرٹری'' حریت کے نام!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker