پاکستانتازہ ترین

نگراں وزیراعظم پر مشاورت ،چوہدری نثارکی محمود اچکزئی سے ملاقات

nisar aliاسلام آباد(بیوروچیف)  قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے اور پختونخوا ملی عوامی پاورٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے محمودخان اچکزئی سے اسلام آباد میں دو گھنٹے تک ملاقات کی اور ان سے نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی، چوہدری نثار نے محمود خان اچکزئی کو نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کی طرف سے نامزد کئے جانے والے چار رہنماؤں کے نام پیش کئے ذرائع نے بتایا کہ ان ناموں میں محمود خان اچکزئی کا نام بھی شامل ہے۔ ملاقات میں بلوچستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : جمعیت علماء اسلام (ف) نے اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے حمایت کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker