تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: زرعی ادویات کا فصلوں پر استعمال کے بارے میں سیمینار

downloadسنجھورو(نامہ نگار) یونین کونسل شاہ مردان آباد کے گاؤں 30چک میں شاہ مردان شاہ ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام NGO,s ڈیوکان اور سیوو دی چلڈرن کے تعاون سے کسانوں اور کاشتکاروں کو زرعی ادویات کا فصلوں پر استعمال اور ان کی فوائد ونقصانات کے برے میں ائک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیمینار میں کسانوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے میڈم کریماں چاکرانی نے کہا کہ کسانوں کو چاہیے کہ فصل پر زہر کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہئے اور اسپرے کا سب سے مناسب وقت صبح صادق ہے اور اسپرے صبح 10بجے تک ختم کرنا چاہئے اس عمل سے فصل پر دواء کا اثر زیادہ دیر پاء ہوتا ہے۔ شاہ مردان شاہ ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدر گاہی خان چانگ نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن تعلیم اور صحت پر ماک کر رہی ہے اور اب تک متعدد گاؤں میں دیہاتوں کو اس بارے میں تربیت دے چکے ہیں۔سیمنار سے ڈیو کان کی میڈم صدف، لیاقت تھہیم جبکہ ناصر جمیل،محمد نواز،سائیں بخش اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے آکر میں بچوں نے ماحول ، صحت اور غذا کے بارے میں ٹیبلو بھی پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker