تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ہمارے بچے ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں،سردارخان

داؤدخیل(ضیانیازی سے )ہمارے بچے ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور یہی بچے ہی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک اور علاقے کانام روشن کرتے ہیں اور پرائمری ٹیچر ایک مالی کی ماند ہوتا ہے جو پودوں کی حفاظت کر کے ان کو تناور درخت بناتا ہے اسی طرح پر ائمری ٹیچر بھی بچوں کو ابتدئی تعلیم دے کر انہیں کندن بناتا ہے ان خیالات کا اظہار چیرمین میونسپل کمیٹی داؤدخیل سردار خان ،پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول داؤدخیل سعد رسول ،اسٹنٹ اے ای او نور دین نے داؤدخیل بوائز پرائمری سکول نمبر 3میں سالہ سال تک تعلیمی تدریسی دینے والے استاد محمد حنیف کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محمد حنیف خان نے جب چالیس سال قبل اس سکول میں اپنے تدریسی عمل کا آغاز کیا تو اس وقت یہاں کوئی کمرے نہیں تھے بلکہ یہاں جنگل تھا آج ان کی چالیس سالہ محنت کے بعد یہ ایک بہترین سکول ہے پر ائمری سکول ٹیچر بچوں کا ماڈل ہوتا ہے اور آج محمد حینف نے اپنی انگیز شاندار طریقے سے کھیل کر محکمہ ایجو کیشن سے فارغ ہوئے ہیں چالیس سالہ دور میں اس سکول میں جتنے بھی اساتذہ آئے انہوں کو حنیف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے بلکہ ہرکوئی ان کے پیار محبت کی تعریف کرتا ہے اے ای او نور دین نے کہا کہ ہمارا مرکز دااؤدخیل پورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرتا ہے اور میری کوشش ہے کہ داؤدخیل تعلیمی میدان میں ہمیشہ سب سے آگے رہیں اور اس کے بچے ملک اور وقم کا نام روشن کریں ریٹائرڈ ٹیچر محمد حینف نے کہا کہ میں نیاپنے فرائض عبادت سمجھ کر نبھائے ہیں اور ہر لمحے کوشش کی ہے کہ میرے سکول کے بچے اعلی تعلیم حاصل کریں اور اعلی عہدہ پر فائز ہو کر اپنے علاقے کا نام روشن کریں اور آج سکول انتظامیہ نے جو پیار دیاہے اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا سکول ہیڈ ماسٹر امیر محمد نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ محمد حنیف سے سیکھا ہے اور آج ان کی ہی محنت کا نتیجہ ہے کہ اس سکول میں اعلی معیاری تعلیم بچوں کو مل رہی ہے انہوں نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر پر محمد حنیف کو اساتذہ اور بچوں کی جانب سے تھائف دیے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button