تازہ ترینعلاقائی

قصور:پریس کلب الیکشن ،شاندار کامیابی پر نومنتخب اراکین کی دربارحضرت بابا بلھے شاہ ؒ پرحاضری

قصور (محمد عمران سلفی سے)پریس کلب الیکشن ،شاندار کامیابی پر نومنتخب اراکین کی دربارحضرت بابا بلھے شاہ ؒ پرحاضری، قلم کی حرمت پرآنچ نہیں آنے دینگے، علاقائی مسائل کی نشاندہی اور صحافی برادری کے حقوق کیلئے دن رات کام کیا جائیگا،نومنتخب صدر پریس کلب حاجی محمدشریف مہر،نومنتخب صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ،نومنتخب صدر( ایمرا)محمداسلم خاں مےؤ کاخطاب ،تفصیلات کے مطابق گروپ لیڈر پریس کلب مہرمحمدجاوید ،ڈاکٹرتکریم علی ،چےئرمین محمداجمل شاد، بابا عبدالرحمن کی قیادت میں نومنتخب عہدیداران پریس کلب ،یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرونک میڈیا کے اراکین نے ڈھول کی تھاپ پر جلوس نکالا جو بلدیہ چوک سے شروع ہوکردربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ پراحتتام پذیرہوا ،حاجی محمد شریف مہر صدر پریس کلب، طارق محمود جٹ، سنیئر نائب صدرمحمد سلیم انجم بلوچ ،نائب صدر توصف شاد ،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد احمد ،فنانس سیکرٹری مہر محمد عاشق ،سیکرٹری نشروشاعت عمران شہزاد انصاری ،آفس سیکرٹری غلام مصطفی مغل یونین آف جرنلسٹ کے صدر عطا محمد قصوری جنرل سیکرٹری چوہدری عمران زیب سنیئر نائب صدر خالد نواز خاں ،نائب صدر مہر محمد اشفاق ،جوائنٹ سیکرٹری محمد شفیق سالک،فنانس سیکرٹری مہر محمد اشرف ،سیکرٹری اطلاعات بلال الحسن ،آفس سیکرٹری نور احمد خاں، الیکٹرونک میڈیا کے صدر محمد اسلم خاں میؤ ،جنرل سیکرٹری ملک ابو بکر نعیم سنیئر نائب صدر عمران فیضی ،نائب صدر نواز کریمی ،جوائنٹ سیکرٹری ذاکر حسین خان ،سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالوارث،سیکرٹری فنانس تنویر شاہد ،آفس سیکرٹری ملک محمد افتخار،وسیم اکرم بھٹی ودیگر نے بھرپورشرکت کی ،نومنتخب صدر پریس کلب حاجی محمدشریف مہر،نومنتخب صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ،نومنتخب صدر( ایمرا)محمداسلم خاں مےؤنے کہا کہ علاقائی مسائل کی نشاندہی اور صحافی برادری کے حقوق کیلئے دن رات کام کیا جائیگا،قصور پریس کلب کو پنجاب کا بہترین کلب بنانے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے مثبت انداز میں کام کیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button