تازہ ترینفن فنکار

نامورادیب،دانشور،کمپیئرعبیداللہ بیگ کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

abaidullah baigکراچی(نمائندہ شوبز)پاکستان کے نامور کمپیئر، دانش ور، ادیب اور ٹی وی ریڈیو کی معروف شخصیت عبید اللہ بیگ کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔ عبید اللہ بیگ کا انتقال گزشتہ سال 22 جون کو کراچی میں وا تھا۔  عبید اللہ علیم ٹی وی کے ممتاز کمپئر، ادیب، ماہر لسانیات تھے۔ آپ یکم اکتوبر 1936ء کو رام پور میں پیدا ہوئے۔ عبید اللہ بیگ کا اصل نام حبیب اللہ بیگ تھا۔ آپ نے اپنی عملی زندگی کا آغاز 1961 میں ریڈیو پاکستان سے کیا، جہاں آپ کئی حیثیتوں سے وابستہ رہے۔ 1967میں وہ روزنامہ حریت سے منسلک ہوئے اور اسی برس آپ نے پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے مشہورپروگرام کسوٹی کا آغاز کیا۔  1973ء میں وہ باقاعدہ طور پر پاکستان ٹیلی وژن سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوئے۔ 1992ء تک وہ پاکستان ٹیلی وژن کے صدر دفتر میں شعبہ تعلقات عامہ میں خدمات انجام دیتے رہے۔ اس دوران انھوں نے ایک جریدہ ٹی وی نامہ بھی جاری کیا۔ 1992ء میں وہ کراچی واپس لوٹ آئے اور ماحولیات کے مشہور ادارے آئی یو سی این میں خدمات انجام دینے لگے۔
ٹیلی ویژن کے پروگرام کسوٹی نے آپ کی شہرت کو چار چاند لگادیئے۔ آپ میڈیا کے ماہر اور کالم نگار بھی تھے۔ عبید اللہ بیگ کو 2008ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی سے نوازا گیا۔ آپ کو کتابوں سے بے پنا محبت تھی۔ آپ کی تحریر کردہ مختلف تحریریں بہت مشہور ہوئیں۔ آپ کو مختلف زبانیں سکیھنے کا بھی شوق تھا، آپ کچھ ایسی زبانیں بھی جانتے تھے جو اب اپنا وجود کھوتی جارہی ہیں۔ ٹی وی کا پروگرام کسوٹی میں ملک کے مشہور اور معروف شاعر دانشور اس پروگرام میں آپ کے ساتھ ہوتے تھے۔ تاريخ اور ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ ماحوليات کے بارے ميں ان کی تيار کردہ لغت ان کا اہم کارنامہ تھا انہوں نے ماحول کے بارے ميں ايک رسالے ادارت کی اور ماحول سے آگہی کیلئے مضامين بھی تحرير کیے۔ ان کی  اہلیہ سلمیٰ بيگ بھی ٹی وی کی مقبول شخصیت رہیں۔ ان کی بنائی ہوئی کئی دستاویزی فلموں کو عالمی اعزازات بھی ملے۔ وہ دو ناولوں انسان زندہ ہے اور راجپوت کے مصنف بھی تھے۔ ان کا انتقال 22 جون 2012 ء کو کراچی میں ہوا اور وہ کراچی ہی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  پتو کی:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی کا ہلہ روڈ پر واقع دو آئل ملز پرچھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker