تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:دیارام پل پر ایکسیڈنٹ، نوجوان جاں بحق

دیپالپور(قاسم علی سے)دیپالپور،دیارام پل پر ایکسیڈنٹ میں بتیس سالہ نوجوان جاں بحق،منورباجوہ شریف والا سے دیپالپور آتے ہوئے کارسے ٹکرا گیا دیپالپور میں شدید دھند کے باعث حادثات کا سلسلہ جاری ہے آج علی الصبح دیپالپور کے نواحی گاؤں شریف والا کا رہائشی منورباجوہ کسی کام کے سلسلے میں دیپالپور آرہاتھا کہ دیارام پُل کے قریب سامنے سے آتی ہوئی کار نے ٹکرمار دی جس کی وجہ سے وہ سڑک پر جاگر ا جبکہ پیچھے سے آتے ہوئے ٹرالے نے اسے مزید کچل ڈالا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ریسکیو1122نے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپورپہنچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button