تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پنجاب پولیس کےآئی ٹی بیس پراجیکٹ کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا ہے،ڈی پی او

داؤدخیل( ضیانیازی سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگر نے پولیس لائن صفت غیور ہال میں پولیس افسران و فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کا قیام ، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا اہم منصوبہ جو تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے انقلابی قدم ہے۔لہذا تمام ایس ایچ اوز و محرران اور دیگر عملہ فرنٹ ڈیسک کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و محرران کوتلقین کی کہ آپ فرنٹ ڈیسک کے نمائندوں سے بھر پور تعاون کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیا دہ ریلیف مل سکے ۔ پنجاب پولیس کے اس آئی ٹی بیس پراجیکٹ کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا ہے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر اس کانفاذ کیا گیا ہے تاکہ عوام او ر پولیس کے درمیان خلیج کودور کیا جاسکے۔مزید انھوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک سے رجوع کرنے والے شہریوں کے مسائل کوفوری حل کیا جائے۔تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا مقصد ہے کہ عوام کو تھانہ کی سطح پر جو مسائل درپیش ہیں ان کو فور ی حل کیا جاسکے۔ اس موقعہ پر جملہ سرکل افسران وایس ایچ اوز اور تمام تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک کا عملہ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا گستاخ رسول پیدا ہوا تو اس کے قتل کیلئے بھی انعام دونگا،بلور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker